0
Sunday 2 Mar 2014 20:06
طالبان کیساتھ معاہدہ آئین کے اندر رہتے ہوئے ہوگا

طالبان نے درخواست اور دباوٴ کے باعث جنگ بندی کا اعلان کیا، رستم شاہ مہمند

طالبان نے درخواست اور دباوٴ کے باعث جنگ بندی کا اعلان کیا، رستم شاہ مہمند
اسلام ٹائمز۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ طالبان نے جنگ بندی کا اعلان حکومتی مطالبے پرکیا، اب حکومت بھی جنگ بندی کرے، حکومتی کمیٹی کے اراکین ایک دو روز میں صورتحال پرجائزے کیلئے بیٹھیں گے۔ رستم شاہ مہمند کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد اعتماد کی فضا قائم ہوگی، اعتماد بڑھانے کیلئے فریقین میں قیدیوں کا تبادلہ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طالبان سے جنگ بندی کی معیاد میں توسیع کا مطالبہ کرے۔ مسائل کے حل میں وقت لگے گا، طالبان نے درخواست اور دباوٴ کے باعث جنگ بندی کا اعلان کیا، طالبان کے ساتھ معاہدہ آئین کے اندر رہتے ہوئے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی جنگجووٴں کیلئے قبائلی علاقوں میں تین راستے ہیں، سرینڈر کردیں، علاقہ چھوڑ دیں یا پرامن رہنے کی یقین دہانی کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی جنگجو اپنے علاقوں کو واپس نہیں جا سکتے، انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 357176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش