0
Friday 7 Mar 2014 14:00

تمام طالبان پاکستان کے دشمن ہیں، مذاکرات سے زیادہ امید نہیں، رحمان ملک

تمام طالبان پاکستان کے دشمن ہیں، مذاکرات سے زیادہ امید نہیں، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہمیں مذاکرات کی کامیابی کی زیادہ امید نہیں، تمام طالبان پاکستان کے دشمن ہیں، ظالمان نے پاکستان کی سپاری لے رکھی ہے، مذاکرات سے زیادہ امید نہیں۔ کہتے ہیں کہ ملک میں جاری دہشتگردی کی لہر رکتی نظر نہیں آ رہی۔ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات چیت میں رحمان ملک نے کہا کہ طالبان کو میڈیا پر زیادہ اہمیت دینے سے روکا جائے، انہوں نے کہا کہ ملا فضل اللہ کے بغیر مذاکرات کامیاب ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ حکومت، افغان حکومت سے ملا فضل اللہ کی واپسی کا مطالبہ کرے۔ رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی طرف سے مذاکرات کو خفیہ رکھنا خوش آئند ہے، حکومت مذاکرات کے ساتھ شہریوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 358983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش