0
Sunday 9 Mar 2014 11:35

فوج حکومت کی ملازم ہے فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا، پروفیسر ابراہیم

فوج حکومت کی ملازم ہے فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا، پروفیسر ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ رابطہ کرنے میں مشکلات اور خطرات حائل ہیں۔ طالبان نے احرار الہند نامی تنظیم کی نشاندہی کے حوالہ سے اپنا کام تیز کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ ڈرون اور خراب حالات کے پیش نظر طالبان سے ملاقات میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا ممکن ہے ایک یا دو دنوں میں طالبان سے ملاقات کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ رستم مہمند بھی اس ملاقات میں موجود ہوں۔ رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم اپنے وزیر کو لگام دیں۔ پشاور اور اسلام کے 600 محفوظ گھروں میں بیٹھے امریکی پاکستان کے خلاف سازش میں مصروف ہیں۔ فوج حکومت کی ملازم ہے فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 359708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش