0
Sunday 9 Mar 2014 15:36

تھر میں گندم کی تقسیم شروع نہ ہو سکی، سندھ حکومت کےدعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

تھر میں گندم کی تقسیم شروع نہ ہو سکی، سندھ حکومت کےدعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
اسلام ٹائمز۔ قحط زدہ تھر پارکر میں سندھ حکومت کی جانب سے کئے گئے گندم کی تقسیم کے وعدے ہوا ہوگئے، حکومت سندھ کی جانب سے گندم کی تقسم اب تک عمل میں نہ آسکی۔ مجرمانہ غفلت کی مرتکب سندھ حکومت کے وعدے وفا نہ ہو سکے۔ تھر پارکر میں متاثرین اب بھی سندھ حکومت کی جانب سے ملنے والی امداد کے منتظر ہیں لیکن حکومت ابھی تک صرف وعدوں اور دعوؤں سے آگے نہیں بڑھ سکی اور متاثرہ علاقے میں ابھی تک گندم کی تقسیم ہی شروع نہ ہو سکی۔ پانی اور دودھ کی فراہمی کے حکومتی وعدے پورے تو نہ ہو سکے تاہم حکومت سندھ کے زبانی جمع خرچ اور فوٹو شوٹ تک ہی محدود رہے۔ حکومت، مختلف اداروں اور تنظیموں کی جانب سے کی جانے والی امدادی کارروائیاں مٹھی شہر تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں، تاہم شدید متاثرہ علاقوں میں لوگ اب بھی امداد اور مدد کے منتظر ہیں، جہاں تاحال کوئی امدادی ٹیم نہیں پہنچ سکی۔
 
ضلع کے دیگر بڑے شہروں اسلام کوٹ، ڈیپلو، چھاچھرو، نگر پارکر سمیت دیگر قصبوں سمیت کسی دیہات میں اب تک نہ کوئی میڈیکل کیمپ ہے اور نہ کوئی گشتی ٹیم یہاں پہنچ پائی۔ تھر میں خشک سالی اور حکومتی بے حسی نے مشکلات کو اس قدر بڑھا دیا ہے کہ متاثرہ افراد شہروں کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے رکن ڈاکٹر مہیش کمار ملانی جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بھی متاثرین کو دو دن میں گندم فراہم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے متاثرین میں گندم کی تقسیم کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی خوشخبری سنائی تھی جو شاید صرف اعلان تک ہی محدود ہے۔
خبر کا کوڈ : 359762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش