0
Monday 10 Mar 2014 11:25

سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کی پہچان ہیں، سید صلاح الدین

سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کی پہچان ہیں، سید صلاح الدین
اسلام ٹائمز۔ سید صلاح الدین نے سید علی گیلانی کی بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے بزرگ مزاحمتی قائد کی صحت یابی کےلئے دعا کرنے کی اپیل کی، حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے آر پار ان تمام لوگوں کا جن میں سیاسی، سماجی، دینی و عسکری رہنما شامل ہیں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کے برادر اکبر اور خوشدامن کی وفات پر ان سے تعذیت کی اور وادی کشمیر میں بالخصوص مرحومین کے جنازے میں براہ راست شرکت کی، حزب المجاہدین کے ترجمان سلیم ہاشمی کی طرف سے میڈیا کو موصولہ بیان کے مطابق سید صلاح الدین نے کہا کہ مرحومین خود اس تحریک آزادی سے جڑے ہوئے تھے اور پچھلے 25 برسوں میں انہیں بہت ہی خوفناک صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑا اور بڑے حوصلے اور ہمت سے انہوں مقابلہ کیا، سید صلاح الدین نے قائد تحریک سید علی گیلانی کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور مجاہدین ملت اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کی صحت یابی کیلئے دعا کریں، انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کی پہچان ہیں اور تحریک آزادی کشمیر اور سید گیلانی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، سید صلاح الدین نے اس امید کا اظہار کیا کہ سید علی گیلانی منزل سے ہمکنار ہونے تک اس تحریک کی قیادت کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 359822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش