0
Monday 10 Mar 2014 12:39

خضدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما عطاءاللہ ساتھی سمیت قتل

خضدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما عطاءاللہ ساتھی سمیت قتل

اسلام ٹائمز۔ خضدار کے علاقے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اور خضدار انجمن تاجران کے صدر سمیت دو افراد کو قتل جبکہ ان کے محافظ لیویز اہلکار کو زخمی کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء اور خضدار انجمن تاجران کے صدر عطاءاللہ محمد زئی اپنے ساتھی رضا محمد اور محافظ لیویز اہلکار عبدالواحد کے ہمراہ گھر سے بازار کی طرف جا رہے تھے کہ چاکر خان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں عطاءاللہ محمد زئی اور ان کے ساتھی رضا محمد موقع پر ہلاک جبکہ محافظ شدید زخمی ہوگیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعشیں اور زخمی کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا۔ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ مزید کارروائی مقامی پولیس کررہی ہے۔ دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے چئیرمین اختر مینگل نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی جبر کا تسلسل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ظالم قوتیں بلوچ فرزندوں کا خون بہا کر اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو پائینگی۔

خبر کا کوڈ : 359904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش