0
Wednesday 12 Mar 2014 08:07

اسلامی نظریاتی کونسل کے 194 واں اجلاس

اسلامی نظریاتی کونسل کے 194 واں اجلاس
اسلام ٹائمز۔ کونسل کا 194 واں اجلاس چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جناب مولانا محمد خان شیرانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سمیت دیگر اراکین کونسل نے شرکت کی۔ دوبارہ چیئرمین منتخب ہونے پر جناب مولانا محمد خان شیرانی كو تمام اراكین كونسل نے مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ كونسل بھرپور طریقے سے اپنی صلاحیتوں كو بروئے كار لاتے ہوئے اپنے فرائض منصبی کی تکمیل میں سرخرو ہوگی۔ كونسل كے ایجنڈا پر ‘‘مسلم عائلی قوانین آرڈیننس 1941 ’’ غور و خوض كے لئے پیش كیا گیا جس میں (الف) مسلمانوں كے خاندانی قوانین كا آرڈیننس ۱۹۶۱ء (۱۱: دفعات) (ب) بچوں كی شادی كی ممانعت كا ایكٹ (۱۲: دفعات) (ج) قانون انفساخ مسلم ازدواج ہائے یعنی ایكٹ نمبر۸، ۱۹۳۹ء (۶: دفعات) زیر بحث آئے۔ مذكورہ آرڈیننس و ایكٹس كی ہر دفعہ كا قرآن و سنت كی روشنی میں جائزہ لیا گیا۔ طویل بحث و تمحیص اور غور و خوض كے بعد بعض دفعات كی توثیق، بعض كی تنسیخ اور بعض دفعات میں مناسب ترامیم پر مشتمل سفارشات مرتب كی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 360609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش