0
Monday 17 Mar 2014 19:34

وزیر داخلہ کو3 سو زیر حراست بچوں ، خواتین کی فہرست دے دی، پروفیسر ابراہیم

وزیر داخلہ کو3 سو زیر حراست بچوں ، خواتین کی فہرست دے دی، پروفیسر ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ کوطالبان کے300زیرحراست بچوں اورخواتین کی فہرست دی ہے۔حکومت اورطالبان کے بیچ براہ راست مذاکرات میں قیدیوں کاتبادلہ سب سے بڑا مسئلہ ہوگا۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ اس معاملے پر مذاکراتی عمل میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں آئے گا۔پشاور میں جماعت اسلامی کے ذمے داران کوحکومت طالبان مذاکرات پربریفنگ میں پروفیسر ابراہیم نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان سے فوج نکالنا شرط نہیں ایک تجویز تھی،پوراجنوبی وزیرستان نہ ہوسکے تولدھا اورمکین کی تحصیلیں خالی کرائی جائیں، انھوں نے کہا کہ طالبان کے سامنے سابق وزیراعظم گیلانی اورسلمان تاثیرکے بیٹوں کی رہائی کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔پروفیسر ابراہیم نے بتایا کہ وزیرداخلہ کوطالبان کے300زیرحراست بچوں اورخواتین کی فہرست دی ہے۔حکومت اورطالبان کے بیچ براہ راست مذاکرات میں قیدیوں کاتبادلہ سب سے بڑا مسئلہ ہوگا
خبر کا کوڈ : 362768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش