0
Thursday 20 Mar 2014 12:59

کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں کالعدم تنظیم کے رہنماء ملک اسحاق کی جانب سے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے دو بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ان مقدمات میں پولیس ہی مدعی اور گواہ ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت میں سرکاری وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ملک اسحاق کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 363835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش