0
Friday 21 Mar 2014 18:00

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے ترک سفیر صادق بابر کی ملاقات

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے ترک سفیر صادق بابر کی ملاقات

اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے جمعرات کے روز ترکی کے سفیر صادق بابر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان قریبی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، اقتصادی، ثقافتی و دیگر شعبوں میں باہمی تعاون پایا جاتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک میں اقتصادی و تجارتی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد میں گورنر کی جانب سے ترکی کے سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ جس میں وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، نواب ثناءاللہ زہری اور سردار مصطفٰی ترین نے بھی شرکت کی۔

خبر کا کوڈ : 364332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش