0
Saturday 22 Mar 2014 18:32

حکومت اورطالبان کمیٹیوں میں مذاکرات کیلئے مقام کا تعین پراتفاق ہوگیا

حکومت اورطالبان کمیٹیوں میں مذاکرات کیلئے مقام کا تعین پراتفاق ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والاطالبان اورحکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ۔اجلاس کے بعد طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکومت اورطالبان کمیٹیوں میں طالبان سے مذاکرات کیلئے مقام کا تعین پراتفاق ہوگیا ہے،حکومتی کمیٹی جلدطالبان سے براہ راست مذاکرات کریگی۔اجلاس میں طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق، پروفیسرابراہیم،مولانا یوسف شاہ شریک ہو ئے جبکہ حکومتی کمیٹی کے حبیب اللہ خٹک، فواد حسن فواد شریک تھے،ان کے علاوہ اجلاس میں رستم شاہ مہمند اور ارباب عارف بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق طالبان شورٰی اورحکومتی کمیٹی اجلاس میں وقت اور مذاکرات کی جگہ پر غور کیا گیا جس کے بعد مقام کا تعین کر لیا گیا ۔سمیع الحق کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان سے براہ راست مذاکرات وہیں کرے گی جہاں مقام کا تعین کیا گیا ہے۔مولانایوسف شاہ کا اجلاس کے بعد کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں بہت بڑی کامیابی ہوئی ہے، مذاکرات کامیابی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 364701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش