0
Sunday 23 Mar 2014 11:49

مقصود قریشی کی موت کا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے، حافظ سعید

مقصود قریشی کی موت کا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے جسقم کے رہنما مقصود قریشی اور ان کے ساتھی کی موت کے سانحہ پر جسقم رہنماء سے تعزیت کی۔ جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) کے وائس چیئرمین نیاز کالانی سے فون پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہا کہ مقصود قریشی کی موت کا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا ہ حکومت کو چاہئے کہ سانحہ کی اصل وجوہات کی تحقیقات کرکے حقائق منظر عام پر لائے، اگر اس میں کوئی بیرونی یا اندرونی سازش کارفرما ہے تو اس کو بھی بے نقاب کیا جائے۔ جسقم رہنماء نے کہا کہ ہم حافظ محمد سعید اور ان کی جماعت کے مشکور ہیں کہ جو مصیبت کی اس گھڑی میں ہمارے دکھ درد میں شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 364892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش