0
Tuesday 7 Sep 2010 17:39

اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے مخالف ہیں، لبنان

اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے مخالف ہیں، لبنان

اسلام ٹائمز – ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ علی شامی نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ہاتھوں اپنے تمام مقبوضہ علاقوں کے انخلاء تک اسکے ساتھ ہر قسم کی گفتگو کے مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں امریکی ایلچی جارج میچل کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات میں شامل ہونے کی پیشکش کے باوجود ہم نے اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
اسی طرح لبنان کے وزیر خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی قوانین کی پیروی کرتے ہوئے لبنان کے ساحلی علاقوں میں قائم کردہ خصوصی اقتصادی زون کا احترام کرے۔
یاد رہے کہ لبنان کے ساحلی علاقوں میں گیس اور تیل کے عظیم ذخائر کشف ہوئے ہیں جن پر اسرائیل اپنی ملکیت کے دعوے کر رہا ہے۔

خبر کا کوڈ : 36561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش