0
Monday 31 Mar 2014 22:53
ظالم کو معاف کرنا مظلوم کے ساتھ ظلم ہے

دہشتگردوں سے مذاکرات کا نتیجہ امن نہیں ریاست کا سرنڈر ہوگا، سنی اتحاد کونسل

دہشتگردوں سے مذاکرات کا نتیجہ امن نہیں ریاست کا سرنڈر ہوگا، سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل 20 اپریل کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد کے جلسہ میں اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔ اس جلسہ میں دہشت گردی کے خاتمے کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔ سنی اتحاد کونسل ضلع اور یوتھ ونگ کے صدر صاحبزادہ محمد حسن رضا نے کہا ہے کہ مذاکرات سے امن کی امید رکھنا خوش فہمی ہے۔ دہشت گردوں سے مذاکرات کا نتیجہ امن نہیں ریاست کا سرنڈر ہوگا۔ دہشت گرد کینسر بن چکے ہیں اور کینسر سے مذاکرات نہیں علاج کیا جاتا ہے۔ ظالم کو معاف کرنا مظلوم کے ساتھ ظلم ہے۔ شرپسند خارجی ٹولہ مزارات پر حملوں میں ملوث ہے حکومت مذاکراتی پالیسی پر اہلسنّت کے خطرات، خدشات اور تحفظات دور کرے۔ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا پوری قوم کی آواز ہے۔ حکمران مال بنائو پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایٹمی ریاست کی کمزور ترین ریاستی رٹ مذاق بن چکی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کو کالعدم تنظیم کی طرف سے ملنے والی دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔ پاکستان کو برباد اور بدصورت بنانے والے دہشت گرد بدبخت ہیں۔ دہشت گردوں سے وفاداری ملک سے غداری کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 367698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش