0
Tuesday 1 Apr 2014 19:00

طالبان کیجانب سے جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، پروفیسر ابراہیم

طالبان کیجانب سے جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، پروفیسر ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ ابھی تک نہیں آیا، آج یا کل کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، چند دن میں باضابطہ اعلان کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک طالبان نے ہم سے رابطہ نہیں کیا ہے، آج یا کل میں ہم اپنی کمیٹی کا اجلاس بلالیں گے، اس کے بعد طالبان شوریٰ سے رابطہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 368006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش