0
Saturday 11 Sep 2010 20:58

امریکی پادری کا قران کریم کی کبھی بے حرمتی نہ کرنے کا اعلان

امریکی پادری کا قران کریم کی کبھی بے حرمتی نہ کرنے کا اعلان
 میامی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق بد نام زمانہ امریکی پادری ٹیری جونز نے اعلان کیا ہے کہ وہ قران کو نہ تو آج جلا رہا ہے اور نہ ہی آئندہ کبھی جلانے کا ارداہ رکھتا ہے۔ٹیری جونز نے یہ اعلان نائن الیون2010ء کی صبح کو کیا،جس نے اسی روز قران پاک کو نذرآتش کرنے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی حکومت نے افغانستان سمیت کئی مسلم ممالک میں موجود فوج کو وہاں کے عوام سے خطرات اور القاعدہ کی جانب سے نئی بھرتیوں کے خدشے کے پیش نظر امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے ٹیلے فون پر اس خطرے سے ٹیری جونز کو بھی آگاہ کیا تھا۔پنٹاگان میں دی گئی بریفنگ میں سینئر اہلکار نے بھی ماضی میں قرآن جلانے یا اس کی اطلاعات سے تباہ کن صورتحال پیدا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایسی صورت حال میں کئی لوگ مارے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 36845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش