0
Friday 4 Apr 2014 13:45

پاک چین سرحد تجارت و آمدروفت کیلئے کھول دی گئی

پاک چین سرحد تجارت و آمدروفت کیلئے کھول دی گئی
اسلام ٹائمز۔ خنجراب پاس پاک چین سرحد کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک چین باڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت سرحد کھولنے کے موقع پر باقاعدہ تقریب سلک روٹ ڈرائی پورٹ سوست گوجال میں ہوئی جس میں سلک روٹ ڈرائی پورٹ کے چیئرمین ظفر اقبال، پرنسپل اپریزل کسٹم وزیر زوالفقار کے ساتھ سوست کسٹم اینڈ ایمیگریشن کے عہدادارن، ایس ایچ او سوست پولیس اسٹیشن کے علاوہ پورٹ ٹرسٹ کے ڈائیریکٹرز اور آفیشلز کے علاہ دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واضع رہے کہ پاکستان اور چین دونوں دوست ممالک کے درمیان ہونے والے سرحدی معاہدہ میں ترمیم کے بعد پہلی مرتبہ باڈر کو ایک ماہ قبل کھول دیا گیا اس سے قبل سرحد ہر سال یکم مئی کو کھولی جاتی تھی تاہم تجارتی و سیاحتی مقاصد کے لیے ایک ماہ قبل کھول دیا گیا اور خصوصناََ مقامی تاجروں اور سیاحوں کو باڈر پاس کی سہولت بھی فراہم کی جاے گی۔
خبر کا کوڈ : 368938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش