0
Tuesday 8 Apr 2014 23:41

بلوچ عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنا حکومت کی بنیادی ترجیحات میں سے ہے، ممنون حسین

بلوچ عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنا حکومت کی بنیادی ترجیحات میں سے ہے، ممنون حسین

اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بلوچ عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنا حکومت کی ترجیحات کا بنیادی عنصر ہے۔ وفاق کی کوشش ہے کہ بلوچستان میں امن و خوشحالی کو یقینی بنایا جائے اور جلد از جلد بلوچستان کو ترقی دیکر دیگر صوبوں کے برابر لایا جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے وفاق تمام ممکن وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ ملاقات میں بلوچستان حکومت کی انتظامیہ معاملات صوبے میں سکیورٹی کیلئے حکومتی ترجیحات و سیکورٹی ادارے کی کارکردگی و صوبے میں جاری منصوبوں پر کام کی رفتار اور بلوچستان کی اہم سیاسی ایشو پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر اطلاعات و قانون و پارلیمانی امور اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماء عبدالرحیم زیارتوال ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 10 ماہ کی کوششوں کی بدولت صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں 33 فیصد بہتری آئی ہے۔

انہوں نے بلوچستان حکومت کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت قائم ہے اور ہم بلا امتیاز عوام کی خدمت کر رہے ہیں کیونکہ عوام نے ہمیں ووٹ دیا ہے۔ ہم عوام کے معیار پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ صدر مملکت نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کا فرض ہے۔ ناراض بلوچ بھائیوں کو قومی دہارے میں لایا جائے اور ان سے بات چیت کی جائے کیونکہ بات چیت کے ذریعے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ جو بلوچ بھائی ناراض ہیں۔ انہیں قومی دہارے میں شامل کیا جائے۔ یہ حکومت کی اولین کوشش ہے تاکہ وہ بھی بلوچستان کی ترقی میں حصہ لیں۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، بلوچستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر صوبائی پارلیمانی لیڈر چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری، وفاقی وزیر سرحدی امور اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری (ر) جنرل عبدالقادر بلوچ بھی موجود تھے۔

خبر کا کوڈ : 370770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش