0
Wednesday 9 Apr 2014 21:14

خیبر پختونخوا کے عوام کو چور کہنے والا عابد شیر علی سب سے بڑا چور ہے، جمشید دستی

خیبر پختونخوا کے عوام کو چور کہنے والا عابد شیر علی سب سے بڑا چور ہے، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو چور کہنے والا عابد شیر علی ملک کا سب سے بڑا چور اور لٹیرا ہے، نواز شریف کی اشیر باد سے اس نے پوری قوم کا لوہا ہڑپ کرلیا ہے۔ پشاور میں قصہ خوانی کے تاجروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ عابد شیر علی کیا امام کعبہ کی اولاد ہے کہ اس نے پورے ملک کو چور اور لٹیرا کہہ دیا اور اپنے آپ کو خود صفائی کی چٹ جاری کر دی۔ قوم کو بتایا جائے کہ عابد شیر علی کے ویسپا سکوٹر پر گھومنے والے والد کے پاس لوہے کے کارخانے کہاں سے آئے۔
خبر کا کوڈ : 370929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش