0
Thursday 10 Apr 2014 22:32

قومی سلامتی کی دشمنوں کو ریاستی طاقت سے کچلا جائے، اشرف آصف جلالی

قومی سلامتی کی دشمنوں کو ریاستی طاقت سے کچلا جائے، اشرف آصف جلالی
اسلام ٹائمز۔ بانی و سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی سبزی منڈی میں بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، طالبان کا ساٹھ ہزار بے گناہوں کو مارنے کے بعد طالبان کے ترجمان کا بے گناہوں کی ہلاکت کو حرام قرار دینا مذاق ہے، آپس میں لڑتے ہوئے طالبان کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہو سکتے، 48 گھنٹوں میں دہشت گردی کے دو بڑے واقعات حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ قومی سلامتی کے دشمنوں کو کُچلنے کیلئے ریاستی طاقت کو استعمال کیا جائے۔ اگر طالبان سے مذاکرات پر مزید وقت ضائع کیا گیا اور طالبان کو چھوٹ دی گئی تو دیگر وطن دشمن قوتیں اپنے ناجائز مطالبات منوانے کیلئے یہی راستہ اختیار کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عشق رسول ﷺ سے سرشار نوجوان ملت کا عظیم سرمایہ ہیں اچھے کردار کے نوجوان اسلامی معاشرے کے قیام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مغرب کی فکری آوارہ گردی اور گستاخانہ کلچر کو روکنے کیلئے نوجوانان اسلام بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا میں ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے یوتھ ونگ’’ الغالبون‘‘ کے تاسیسی کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے مغرب کے ہرکارے، عریانی، فحاشی کے نت نئے حربے استعمال کر رہے ہیں، ان تمام ہتھکنڈوں کا مقابلہ عشق رسول ﷺ سے ہی کیا جا سکتا ہے، گنبد خضری کا شیدائی باطل کے جھانسوں میں نہیں آتا۔ کنونشن میں محمد فیاض وٹو کو ’’الغالبون‘‘ کا سربراہ منتخب کیا اور ان کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں قیصر صدیق، محمد عظیم، محمد شہباز، محمد امجد صدیقی، محمد نعمان آسوی، چوہدری محمد طاہر شامل ہیں جبکہ’’ الغالبون‘‘ ضلع لاہور کیلئے محمد اعجاز نعمانی کو امیر، محمد خرم جلالی کو نائب امیر، محمد جمشید اعوان کو ناظم، محمد وسیم سرور جلالی کو نائب ناظم، محمد زید حامد کو سیکرٹری نشر واشاعت اور حافظ محمد حسن کو خازن مقرر کیا گیا۔ نو منتخب عہدے داروں سے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 371553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش