0
Wednesday 16 Apr 2014 02:31

ڈی آئی خان، نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے انتخابات میں حضرت گل کامیاب

ڈی آئی خان، نیشنل یوتھ  آرگنائزیشن کے انتخابات میں حضرت گل کامیاب
اسلام ٹائمز۔ نیشنل یوتھ آرگنائزیشن ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان کے انتخابات درازندہ میں منعقد ہوئے۔ جس میں این وائی او کے صوبائی صدر سنگین خان ایڈووکیٹ اور صوبائی سکرٹری اطلاعات حسن بونیری کی قیادت میں آنیوالے قائدین کا امن میلہ کے مقام پر بڑی ریلی کی صورت میں استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر اے این پی کے امیدواربرائے حلقہ این اے 47 انجینئر شاہی خان شیرانی، داؤد خان کی قیادت میں سینکڑوں نوجوان موجود تھے۔ آرگنائزیشن کے قائدین کو انجینئر ملک شاہی خان شیرانی کے حجرہ درازندہ میں لایا گیا۔ جس میں ایف آر سے تعلق رکھنے والے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انتخابات انتہائی جمہوری انداز میں منعقد ہوئے۔ جس میں نیشنل یوتھ آرگنائزیشن ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے صدر حضرت گل، سینئر نائب صدر صاحب اللہ، نائب صدر دمساز، جنرل سیکرٹری اقبال شاہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایام الدین، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہجہان، کلچر اینڈ ایجوکیشن سیکرٹری زندہ خان، انفارمیشن سیکرٹری ثقیل شاہ اور فنانس سیکرٹری بسم اللہ جان منتخب ہوئے۔ اس موقع پر نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر سنگین خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پختون قوم کے نوجوانوں کو ایک سازش کے تحت سیاسی عمل سے دور رکھا جا رہا ہے۔ باچہ خان کے عدم تشدد فلسفہ کو ہر پختون تک پہنچایا جائیگا۔ پختون پر امن لوگ ہیں۔ امن کیلئے مذاکرات کا ہونا ضروری ہے۔ لیکن اس کیلئے ڈیڈ لائن بھی ضروری ہے۔ انجینئر ملک شاہی خان شیرانی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ملک اور صوبے کے مسائل کے حل کیلئے قربانیاں دے رہی ہے اور دیتی رہے گی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں اے این پی نے دیں ہیں، کسی اور سیاسی یا مذہبی جماعت نے نہیں دیں۔ انہوں نے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد بھی پیش کی۔


خبر کا کوڈ : 373324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش