0
Wednesday 16 Apr 2014 23:08

ڈی آئی خان، پولیس کی کاروائی دہشت گرد گرفتار، دو دستی بم برآمد

ڈی آئی خان، پولیس کی کاروائی دہشت گرد گرفتار، دو دستی بم برآمد
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ نواب پولیس نے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو دستی بم برآمد کرلیے ہیں۔ تھانہ نواب پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کسی مسافر گاڑی میں ایک دہشت گرد دھماکہ خیز مواد کے ساتھ موجود ہے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملتان روڈ پر ناکہ بندی کرکے انتہائی سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ دن بھر جاری رہنے والی اس چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک مسافر گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں محمد عدنان ولد ابراہیم سکنہ عبدالخیل کی تلاشی کے دوران دو دستی بم برآمد کر لیے۔ ملزم سے حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم دستی بم، ہینڈ گرینڈز سمیت دیگر خوفناک اسلحہ کالعدم تنظیموں کو سپلائی کرتا ہے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر 5Exp-PPC کے تحت مقدمہ درج کرکے تفشیش کا آغاز کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 373658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش