0
Thursday 17 Apr 2014 00:41

ملتان، ایم ڈبلیو ایم آج گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کرے گی

ملتان، ایم ڈبلیو ایم آج گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کرے گی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر پورے پاکستان کی طرح ملتان میں بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو آئینی اور قانونی حقوق سے محروم رکھنا بغاوت پر مجبورکرنے کے مترادف ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پورے پاکستان میں گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کررہی ہے ۔ اگر مہدی شاہ نے اپنی ہٹ دھرمی کو نہ چھوڑا توبہت جلد بے نقاب ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 373698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش