0
Thursday 17 Apr 2014 00:08

وزیراعظم نوازشریف اور آصف علی زرداری کی اپنی ٹیموں کے ساتھ ملاقات اہم اور معنی خیز ہے، لیاقت بلوچ

وزیراعظم نوازشریف اور آصف علی زرداری کی اپنی ٹیموں کے ساتھ ملاقات اہم اور معنی خیز ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی اپنی ٹیموں کے ساتھ ملاقات اہم اور معنی خیز ہے۔ یہ ملاقات پاکستان کی عسکری قوتوں کے لیے پیغام بھی ہوسکتی ہے اور این آر او کا حصہ بھی۔ سیاسی رابطے اور ملاقاتیں سیاست میں معیوب نہیں لیکن پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے درمیان درپردہ رابطے کہیں نہ کہیں ظاہر ہو جاتے ہیں۔ دونوں جماعتیں سٹیٹس کو برقرار رکھنے کی قائل ہیں۔ انہی امور پر ان کا اتفاق مضبوط کرنا ہی وجہ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری پارلیمانی نظام ہر قیمت پر قائم رہنا چاہیے۔ فوج کو آئین سے بالاقدم اٹھانے کا حق نہیں۔ جمہوری عمل کے تحفظ کے لیے تما م جمہوری قوتیں متحد ہیں۔ جمہوریت کی کمزور ی اور بے وزن ہونے کی ذمہ دار جمہوریت کے نام پر اقتدار حاصل کرنے والی جماعتیں خود ہیں۔ ان کے دور اقتدار میں مراعات یافتہ طبقہ کو تحفظ دیا جاتا ہے اور غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران جمہوریت کے استحکام کے لیے آئین پر عملدرآمد، عدلیہ کی آزادی اور فیصلوں کو تسلیم کریں۔ کرپشن ختم کر کے قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم کا اسلوب اختیار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 373687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش