0
Wednesday 23 Apr 2014 20:16

ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ایس ایچ او اور اے ایس آئی معطل

ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ایس ایچ او اور اے ایس آئی معطل
اسلام ٹائمز۔ منگھو پیر میں ایرانی ڈیزل اور پٹرول فروخت کرنے کی سرپرستی کرنے پر ڈی آئی جی ویسٹ نے ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو معطل اور ان کے عہدوں میں تنزلی کردی۔ ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایچ او منگھوپیر طفیل اور اے ایس آئی ایوب میرانی کو علاقہ پولیس کی مبینہ سرپرستی میں ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی فروخت میں ملوث ہونے پر معطل کردیا اور انکے عہدوں میں ایک درجہ تنزلی کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ نے بتایا کہ ویسٹ زون میں اس حوالے سے ایک اسپیشل سیل تشکیل دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 375823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش