0
Friday 25 Apr 2014 21:26
گندم کی قیمت 11 روپے مقرر، کل اعلان متوقع

اسلام آباد، عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب

اسلام آباد، عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب
اسلام ٹائمز۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور وفاقی حکومت میں مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ کل ہفتے کے روز وزیراعظم میاں نواز شریف گندم کی قیمت میں کمی کا اعلان کرینگے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کردہ 6 رکنی کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کے 3 نمائندوں میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور ہفتے کے روز وزیراعظم پاکستان گندم کے نرخ میں کمی کا اعلان کرینگے۔ متوقع قیمت گیارہ 11 روپے فی کلو مقرر ہونے کی توقع ہے۔ اعلان کے بعد احتجاجی دھرنے ختم کر دیئے جائینگے۔ واضح رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر گلگت بلتستان بھر میں گذشتہ گیارہ روز سے احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 376413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش