0
Friday 25 Apr 2014 23:08
فوج اور آئی ایس آئی کیخلاف جو مہم چلائی گئی کوئی دشمن بھی ایسا نہیں کرسکتا

عمران خان کا انتخابی دھاندلی کیخلاف 11 مئی سے تحریک چلانے کا اعلان

افتخار چوہدری 11 مئی کے الیکشن فکس کرانے میں ملوث تھا
عمران خان کا انتخابی دھاندلی کیخلاف 11 مئی سے تحریک چلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلی کے خلاف گیارہ مئی سے تحریک کا اعلان کر دیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری بھی الیکشن کی میچ فکسنگ میں ملوث تھے۔ فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف جو مہم چلائی گئی کوئی دشمن بھی ایسا نہیں کرسکتا۔ اسلام آباد ميں تحريک انصاف کے اٹھارہويں يوم تاسيس کی تقريب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گيارہ مئی کو پاکستان کی تاريخ ميں سب سے بڑی دھاندلی ہوئی، تحريک انصاف نے اليکشن کے نتائج قبول کئے، دھاندلی قبول نہيں کی، لوگوں نے ووٹ کسی اور کو ديا مگر جيت کوئی اور گيا۔ جو جماعت سمجھتی ہے کہ اليکشن ميں دھاندلی ہوئی، ہمارا ساتھ دے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آج کل ملک ميں احتساب نہيں مک مکا ہو رہا ہے، تحريک انصاف احتساب کا شفاف نظام لا رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ طالبان کا حامی کہا گیا، لیکن ہم اپنی فوج کو سول جنگ کا حصہ نہیں دیکھنا چاہتے۔ اپنے خطاب میں کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارا پیمرا سے مطالبہ ہے کہ تحقیقات کی جائے کہ حامد میر کی آڑ میں کوئی اپنا ایجنڈا تو پورا نہیں کر رہا۔ پاک فوج مضبوط ہوگی تو پاکستان بھی مضبوط ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 376443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش