0
Sunday 27 Apr 2014 09:42
مسلسل جنگ کے باعث امریکی فوجی تنگ آگئے

2013ء میں 261 فوجیوں نے خودکشی کی کوشش کی، صرف 48 کو بچایا جاسکا، پینٹاگون

2013ء میں 261 فوجیوں نے خودکشی کی کوشش کی، صرف 48 کو بچایا جاسکا، پینٹاگون
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ گذشتہ سال جنگ سے پریشان 261 حاضر سروس فوجیوں نے خودکشی کی کوشش کی اور خودکشی کی کوشش کرنے والوں میں سے 213 چل بسے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے واشنگٹن میں پینٹاگون سے جاری بیان میں کہا کہ مسلسل جنگ کے باعث امریکی فوجی تنگ آگئے ہیں اور چھٹی نہ ملنے پر خودکشی کر رہے ہیں۔ حکام نے کہا کہ 2013ء میں تقریباً 261 فوجیوں نے خودکشی کی کوشش کی، جس میں سے محض 48 فوجیوں کو بچایا جاسکا۔ جنگ سے بھاگنے کیلئے امریکی فوجی ساتھیوں اور افسروں پر حملے کر رہے ہیں۔  امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق 2012ء میں 318 امریکی فوجیوں نے خودکشی کی تھی۔ اس طرح خودکشی رجحان میں 18 فیصد کمی دیکھی گئی۔ 2013ء میں امریکی فوج میں مجموعی طور پر خودکشی کے واقعات میں 5 فیصد اضافہ ہوا، لیکن اصل امریکی فوج میں خودکشی کا رجحان کم رہا۔ رجحان میں اضافے کے سبب نیم فوجی اداروں کے اہلکاروں کی خودکشیاں ہیں۔ خودکشیوں کے معاملے سے نمٹنے کیلئے پینٹاگون نے 9 ہزار ماہر نفسیات بھرتی کر رکھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 376800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش