0
Wednesday 30 Apr 2014 10:34

پارا چنارمیں گورنر مہتاب عباسی کے دورے پر بجلی آگئی، واپس جاتے ہی پھر اندھیرے

پارا چنارمیں گورنر مہتاب عباسی کے دورے پر بجلی آگئی، واپس جاتے ہی پھر اندھیرے
اسلام ٹائمز۔ گورنر مہتاب عباسی کی کرم ایجنسی آمد کے ساتھ بجلی آگئی۔ گورنر کے جاتے ہی بجلی چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 8 مہینوں سے پارا چنار سمیت ایجنسی بھر میں یومیہ 20 سے 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم پیر کے روز گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب عباسی کی کرم ایجنسی آمد پر ایجنسی بھر میں بجلی بھی نمودار ہو گئی اور مسلسل 24 گھنٹے بجلی بحال رہی۔ تاہم منگل کے روز گورنر کی واپسی کے صرف چند لمحے بعد ہی بجلی بھی بند کردی گئی اور پوری کرم ایجنسی ایک بار پھر تاریکی میں ڈوب گئی۔ فاٹا بھر میں واپڈا کو سب سے زیادہ ریونیو کرم ایجنسی سے ہوتا ہے۔ پارا چنار اور صدہ کے صارفین باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں۔ دریں اثنا گورنر سردار مہتاب عباسی کے قبائلی جرگے سے خطاب کے بعد قبائلی مشران اور موجود لوگ کھانے پر ٹوٹ پڑے اور بیشر لوگ بغیر کھانا کھائے چلے گئے۔ قبائلی جرگے نے 6 گھنٹے انتظار کیا۔ گورنر نے جرگے سے قبل کئی وفود سے ملاقاتیں کیں۔
خبر کا کوڈ : 377794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش