0
Friday 2 May 2014 18:52

انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوئے، عمران خان کا جیو اور جنگ گروپ کے بائیکاٹ کا اعلان

انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوئے، عمران خان کا جیو اور جنگ گروپ کے بائیکاٹ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا جیو اور جنگ گروپ کے بائیکاٹ کا اعلان، پارٹی کا کوئی نمائندہ آئندہ جیو گروپ کے کسی پروگرام میں شرکت نہیں کرے گا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب میں کہنا تھا کہ جنگ اور جیو گروپ انتخابی دھاندلی میں براہ راست ملوث ہے۔ 18 فیصد نتائج پر جیت کی تقریر نشر کرا دی گئی۔ جنگ گروپ اور جیو ٹی وی انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوئے۔ میں آج سے جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ آئندہ تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ جیو ٹی وی کے کسی پروگرام میں شرکت نہیں کرے گا۔ جنگ گروپ اور جیو ٹی وی مشرقی بارڈر پر ''امن کی آشا'' جبکہ مغربی بارڈر پر جنگ کی بات کرتا ہے۔ مجھے صرف اس لئے''طالبان خان'' بنا دیا گیا تھا کیونکہ میں طالبان سے ڈائیلاگ کی بات کرتا تھا۔
عمران خان نے نے چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کیخلاف ایکشن لیں۔ انتخابات میں دھاندلی کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے اور جس میڈیا گروپ نے مدد کی، اس کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ انتخابات میں کس طرح دھاندلی ہوئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی چیف جسٹس نے ریٹرننگ افسروں سے خطاب نہیں کیا۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری بتائیں کہ کیا انہوں نے ریٹرننگ افسروں کو دھاندلی کیلئے لیکچر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 11 مئی کو اسلام آباد میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 378580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش