0
Thursday 1 May 2014 19:28

جیو کی جانب سے دفاعی ادارے اور اس کے سربراہ کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی، کیبل آپریٹرز

جیو کی جانب سے دفاعی ادارے اور اس کے سربراہ کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی، کیبل آپریٹرز
اسلام ٹائمز۔ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ جیو کی غیر ذمہ دارانہ نشریات سے عوام اور افواج پاکستان کو ٹھیس پہنچی اگر کوئی میڈیا گروپ پاکستان کے عوام اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف غیروں کے آلہ کار بنیں گے تو ان کا بائیکاٹ کردیا جائے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیبل آپریٹر کے صدر خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے لیکن حامد میر کی آڑ میں جیو کی جانب سے حساس ادارے کے سربراہ اور قومی سلامتی کے ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی جس کے بعد عوام کے ردعمل کا شکار کیبل آپریٹرز بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن افواج پاکستان اور حساس ادارے سے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔

خالد آرائیں نے کہا کہ کسی بھی ایسی نشریات کی حمایت نہیں کرسکتے جو نظریہ پاکستان، استحکام پاکستان، قومی خودمختاری، قومی یکجہتی، افواج پاکستان، حساس اداروں اور اعلی عدلیہ کے لئے خطرے کا باعث ہوں، جیو کی غیر ذمہ دارانہ نشریات کے بعد عوام نے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ صدر کیبل آپریٹرز نے کہا کہ پیمرا قوانین کیبل آپریٹرز کو چینلز کو کسی بھی نمبر پر چلانے کے حوالے سے پابند نہیں کرتا تاہم کیبل آپریٹرز کی صوابدید اور عوامی پسند و ناپسند کی بنیاد پر ہی چینلز کو نمبرز دیئے جاتے ہیں لیکن جیو کی جانب سے چینلز کو مختلف نمبرز دیئے جانے کے حوالے سے ہمارے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 378311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش