0
Monday 12 May 2014 13:36

کراچی، دہشتگردی کے پیشِ نظر پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد پر سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

کراچی، دہشتگردی کے پیشِ نظر پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد پر سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں واقع پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد پر حملے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے بعد حفاظتی انتظامات بھی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سینٹر کے گرد 20 انتہائی جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ واچ ٹاورز پر ماہر نشانہ باز (اسنائپر) تعینات کر دیئے گئے، کیمروں کے ذریعے سینٹر کے گرد ہر نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی مرکزی دروازے پر نفری میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد میں قائم پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، ہفتے کی شب بھی سینٹر کے سامنے سے 100 کلو وزنی بم برآمد ہوا تھا جو کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی 2 مرتبہ کوشش کے باوجود ناکارہ نہیں ہو سکا تھا، تیسری کوشش میں کامیابی حاصل ہوئی۔ اس سے قبل بھی پولیس ٹریننگ سینٹرز پر حملے کے حوالے سے حساس ادارے خبردار کر چکے ہیں، حساس اداروں نے سینٹر کے بیچوں بیچ بہنے والے نالے کو بھی سیکیورٹی رسک قرار دیا ہے۔

حساس اداروں کیجانب سے سینٹر کے اطراف سجن گوٹھ اور مواچھ گوٹھ سمیت دیگر آبادیوں میں سروے کی بھی سفارش کی گئی تھی لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا تاہم حکام نے سینٹر کے حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی غرض سے سینٹر کے گرد 20 انتہائی جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دن کی روشنی اور رات کی تاریکی میں کام کرنے والے او ایس ڈی (OSD) اور ایچ ایس ڈی (HSD) کیمرے سینٹر کے مرکزی دروازے اور دیوار پر چاروں اطراف لگائے جائیں گے تاکہ سینٹر کے اطراف ہر قسم کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق سینٹر کی چار دیواری کے ساتھ قائم واچ ٹاورز پر 24 گھنٹے ماہر نشانے باز (اسنائپر) تعینات کر دیئے گئے ہیں، مرکزی دروازے پر بھی پولیس کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 381632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش