0
Monday 12 May 2014 22:03

مقبوضہ کشمیر، جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ گواتنا موبے جیسا سلوک، یاسین ملک

مقبوضہ کشمیر، جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ گواتنا موبے جیسا سلوک، یاسین ملک
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے اسیران کی حالت اور پکڑ دھکڑ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں پر نت نئے مظالم کا سلسلہ ہر اعتبارسے قابل مذمت ہے، محمد یاسین ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیل میں مقید اسیروں کی ناگفتہ بہہ حالت اور انہیں نئے نئے کیسوں میں ملوث کرکے بیرون کشمیر بھیجنے کی کاروائیاں کشمیریوں پر نت نئے مظالم ڈھانے کا نیا سلسلہ ہے جس کی ہر ذی ہوش متنفس کو مذمت کرنی چایئے، محمد یاسین ملک نے کہا کہ دراصل تہاڑ جیل کشمیری قیدیوں کیلئے ایک گواتنا موبے بن چکا ہے اور سالہا سال سے جیلوں میں مقید لوگوں کو نت نئے کیسوں میں ملوث ٹھہرا کر انہیں تہاڑ جیل یا دوسری جیلوں میں پہنچانا کشمیریوں کو اپنے حق آزادی کیلئے جدوجہد کی سزا دینے کا عمل ہے، انہوں نے کہا کہ 2008ء کے بعد سے کشمیری بچے اور جوان انہی مظالم کا شکار ہیں اور آجکل بھی دیکھنے میں آرہا ہے کہ سوپور، باہمولہ، بانڈی پورہ میں ہزاروں بچے اور جوان زندان خانوں اور اذیت گاہوں میں ڈالے جارہے ہیں، ان لوگوں کا واحد قصور یہ ہے کہ انہوں نے اپنے قلب و ضمیر کی آواز پر لبیک کہہ کر اپنی جمہوری آواز بلند کی، یاسین ملک نے ان مظالم کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ وہ اس سلسلے کو فی الفور بند کردیں، انہوں نے کہا کہ سالہا سال سے جیلوں میں قید لوگوں پر نئے مظالم کا سلسلہ دراصل قیدیوں سے متعلق جینوا کنونشن کی بھی صریح خلاف ورزی ہے اور ہم ایمنسٹی انٹرنیشل، عالمی ریڈ کراس، ایشیا واچ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے درمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ کشمیری اسیروں پر ڈھائے جانے والے ان نئے مظالم کا فوری اور سخت نوٹس لیں اور کشمیری اسیروں کو بھارتی مظالم اور پولیس کے خود غرض آفیسران کی بدنیتی کا شکار بننے سے بچانے کیلئے موثر رول ادا کرکے اپنا فرض منصبی انجام دیں۔
خبر کا کوڈ : 381791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش