0
Monday 12 May 2014 09:27

کشمیری بھارت کی بزدلانہ حرکتوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، چوہدری عبدالمجید

کشمیری بھارت کی بزدلانہ حرکتوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے بٹل سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کی بزدلانہ حرکتوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ حق خودارادیت کے حصول تک جدوجد جاری رہے گی۔ حریت قائدین اور شہریوں پر تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت اور وحشیانہ کارروائی ہے۔ لوک سبھا کے انتخابات کا بائیکاٹ کر کے کشمیریوں نے بھارتی حکمرانوں اور ان کے جمہوریت کے دعوے کو بے نقاب کرایا۔ ایوان وزیراعظم میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھارتی حکمرانوں نے استصواب رائے کے وعدے کیے تھے مگر 66 سال گزر جانے کے باوجود ان وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا اور اب جب کشمیری عوام ہر سطح پر بھارتی انتخابات اور ثقافت کا بائیکاٹ کرتے ہیں تو بھارتی افواج بندوق کی طاقت سے ان کی آواز کو خاموش کرانے کی کوشش کرتی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں پر تشدد اور گرفتاریاں اب ایک معمول بن کر رہ گئی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب بھارت کے حکمران مقبوضہ کشمیر میں جبر کے ذریعے لوگوں کے حق خودارادیت کو دبا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے لوک سبھا کے مقبوضہ کشمیر کے انتخابات میں عوام بائیکاٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ کشمیری کسی بھی قیمت پر اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔ وہ صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق استصواب رائے چاہتے ہیں اور بھارت کو یہ حق کشمیریوں کو دینا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 381560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش