0
Wednesday 14 May 2014 14:56

2025ء تک برسر اقتدار رہے تو سندھ کو خود کفیل بنا دیں گے، قائم علی شاہ

2025ء تک برسر اقتدار رہے تو سندھ کو خود کفیل بنا دیں گے، قائم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ وژن 2025ء ایکشن پلان کے تحت صوبہ سندھ کے تمام اضلاع کے لیے ماسٹر پلان تشکیل دے دیا گیا ہے اور اگر پیپلز پارٹی کی حکومت 2025ء تک اقتدار میں رہی تو صوبہ سندھ کو اقتصادی لحاظ سے مکمل خود کفیل بنادیا جائے گا۔ جہاں ہر شہری کو تعلیم، صحت، روزگار، صحت و صفائی، پینے کے صاف پانی، توانائی جیسی سہولتیں میسر ہوں گی اور کوئی بنیادی حقوق سے محروم نہیں رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چیف منسٹر ہاؤس میں وژن 2025ء کے لیے ڈیولپمنٹ ایکشن پلان کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں قومی تعمیراتی محکموں کے تمام سربراہوں نے شرکت کی اور اپنی تجاویز دیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2025ء تک صوبے کو ملیریا، ہیپاٹائٹس، ٹی بی او دیگر موذی امراض سے پاک کرنے، پانی کے ذخائر کو محفوظ کرنے اور بڑھانے، خوراک کے تحفظ کیلیے جدید میکانائزڈ کاشتکاری کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے، نجی و سرکاری شعبے میں صنعتکاری کے فروغ، لوگوں کو جدید مواصلاتی سہولیات مہیا کرنے اور بالخصوص خواتین کو روزگار کے مواقع دے کر انھیں مالی لحاظ سے خودمختار بنانے اور ہر ایک فرد کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی پی پی کے پروگراموں کا اثرات اگر دیکھنا ہیں تو خاص طور پر جیکب آباد اور شکارپور کے اضلاع میں دیکھا جائے، جہاں مختلف پروگراموں کے ذریعے ہزاروں خواتین کی صلاحیت بڑھاکر قابل روزگار بنایا گیا ہے۔ سندھ پاکستان کا وہ پہلا صوبہ ہے جہاں پی پی پی نے عورتوں کو معاشی طور خودکفیل بنانے کے لیے 25-25 ایکڑ زرعی زمین مفت فراہم کی اورمفت زمین فراہم کرنے کے علاوہ کئی غریب خواتین کی مالی معاونت کے لیے پروگرام کا آغاز کیا۔
خبر کا کوڈ : 382362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش