0
Sunday 18 May 2014 14:56

باجوڑ ایجنسی، ریمورٹ کنٹرول حملے میں 6 اہلکار زخمی

باجوڑ ایجنسی، ریمورٹ کنٹرول حملے میں 6 اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں ایک ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں کم سے کم 6 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار کے علاقے رشکئی میں پیش آیا جہاں پر لیویز اہلکاروں کی گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ایجنسی ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل اتوار کی صبح قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں 2 بم دھماکوں میں خاصہ دار فورس کا ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ دھماکے باجوڑ سرحد سے متصل تحصیل صافی کے علاقے چامرکنڈ میں ہوئے۔ صافی کے تحصیل دار معراج خان نے بتایا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی ایک ٹیم سڑک کی حفاظت کے لئے سکیننگ کر رہی تھی جب وہ دو ریمورٹ کنٹرول بم دھماکوں کی زد میں آ گئی۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے ۵ افراد میں ایک سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہے، زخمیوں کو باجوڑ ایجنسی کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 383800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش