0
Monday 19 May 2014 18:51

علمائے کرام اس فکری اور نظریاتی مسئلے میں اپنی پوزیشن استعمال کریں، رانا ثناءاللہ

علمائے کرام اس فکری اور نظریاتی مسئلے میں اپنی پوزیشن استعمال کریں، رانا ثناءاللہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ کچھ میڈیا ہاوٴسز آگ سے کھیل رہے ہیں، انہوں نے اپنی روش ترک نہ کی تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ صاحب رائے علماء کا کہنا ہے کہ معافی کے طلبگار کو معاف کر دینا چاہیئے، علمائے کرام اس فکری اور نظریاتی مسئلے میں اپنی پوزیشن استعمال کریں۔ کچھ میڈیا ہاوٴسز اپنے ذاتی مفاد کی خاطر معاملے کو اشتعال کی طرف لے جا رہے ہیں، یہ میڈیا ہاوٴسز آگ سے کھیل رہے ہیں، جس کے نتائج برے ہی نکلیں گے، اس لئے ایسا کوئی عمل نہ کیا جائے جس کے نقصان کا ازالہ نہ ہو سکے، کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ پیمرا کا کردار اپنالے، ہمارے علم میں آیا ہے کہ کچھ نے قانون کو ہاتھ میں لیا ہے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 384181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش