0
Tuesday 20 May 2014 00:15

عمران خان دھرنوں کی سیاست ترک کر کے صوبائی حکومت پر توجہ دیں، مولانا فضل الرحمان

عمران خان دھرنوں کی سیاست ترک کر کے صوبائی حکومت پر توجہ دیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں، حکومت خود گرنے والی ہے۔ بٹ گرام میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتیں اکثریت سے بنتی ضرور ہے لیکن چلتی نہیں، موجودہ حکومت نے ایک سال میں کئی محاذ کھول لیے ہیں جن کو ختم کرنا ہوگا اور یکجہتی پالیسی کے تحت آگے چلنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان دھرنوں کی سیاست ترک کر کے صوبائی حکومت پر توجہ دیں۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں حکومت خود گرنے والی ہے۔
خبر کا کوڈ : 384270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش