0
Tuesday 27 May 2014 17:17

وزیراعظم کے دورہ بھارت کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہئے، خورشید شاہ

وزیراعظم کے دورہ بھارت کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہئے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ بھارت کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہئے، اگر دونوں جانب برف پگھلے گی تو یہ دونوں ملکوں کیلئے اچھا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ ایسا ماحول بنانا چاہئے جس سے جامع مذاکرات بہتری کی جانب جائیں کیونکہ ماحول ٹھیک ہوگا تو پانی سمیت دیگر معاملات پر بات ہوگی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا، بھارت بھی اسی طرح مثبت پیغام دے۔ ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاک بھارت دوستی دنیا کے کئی ممالک کو نہیں بھاتی، لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لئے دونوں ممالک کے درمیان رابطے ضروری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 386817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش