0
Friday 30 May 2014 21:02

دفعہ 370 کی منسوخی کا عمل شروع کرنے کا عندیہ، بھاجپا کیخلاف برہمی کا سلسلہ جاری

دفعہ 370 کی منسوخی کا عمل شروع کرنے کا عندیہ، بھاجپا کیخلاف برہمی کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ دفعہ 370 کے حوالے سے جاری بیان بازیوں کے دوران سینئر کانگریس لیڈر اور ریاست کے سابق صدرِ ریاست ڈاکٹر کرن سنگھ نے تمام متعلقین سے اس انتہائی حساس معاملے پر صبر و تحمل کی تلقین کرتے ہوئے سنجیدانہ طرز عمل سے اس معاملے کو سنبھالنے کا مشورہ دیا، مہاراجہ ہری سنگھ جنہوں نے 1947ء میں بھارت کے ساتھ مبینہ طور دستاویزات الحاق پر دستخط کئے تھے، کے فرزند ڈاکٹر کرن سنگھ نے دفعہ 370 پر پیدا شدہ تنازعے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو زبردستی سے حل نہیں کیا جاسکتا ہے اور زبردستی کا طریقہ مناسب نہیں، انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے دفتر میں ایک ایم او ایس کے حالیہ بیان سے پیدا شدہ تنازعہ نامناسب ہے اور اس جیسے حساس معاملے کو سنجیدگی اور متانت سے حل کرنے کی ضرورت ہے، یاد رہے کہ بھارتی وزارت عظمیٰ دفتر میں تعینات ایم او ایس ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منگل کو یہ بیان دے کر تنازعہ پیدا کیا تھا کہ نئی مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کے خاتمے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا کہ دونوں فریقوں کی طرف سے جاری بیان بازیاں ریاست میں مزید تناؤ اور کشیدگی پیدا کرسکتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے تاہم اس کا یہ مطلب لینا ضروری نہیں کہ اس ریاست کو دیگر ریاستوں کے ہم پلہ قرار دیا جائے، ڈاکٹر سنگھ نے ہانگ کانگ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ چین کا اٹوٹ انگ ہے تاہم اسے بھی خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایسی متعدد مثالیں ہیں جہاں خصوصی حالات کے تناظر ان خطوں کو خصوصی اختیارات حاصل ہیں لہٰذا اس قسم کے بیانات ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زور بردستی کا طرز اختیار کیا جانا ناقابل سمجھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات بھولنی نہیں چاہئے کہ جنوری 1949ء میں اقوام متحدہ کی جانب سے سیز فائر کے اطلاق کے وقت میرے والد کی 84000 مربع میل اراضی پاکستان کی تحویل میں گئی تھی جسے پاکستان نے چین کو لیز پر دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر اس معاملے پر مختلف رائے ہے اور ریاست کے تینوں خطوں کشمیر، جموں اور لداخ میں اس حوالے سے مختلف خیالات پائے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 387670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش