0
Saturday 31 May 2014 08:17

مقبوضہ کشمیر کو حاصل خصوصی درجہ دفعہ 370 کو نہ چھیڑا جائے، غلام نبی آزاد

مقبوضہ کشمیر کو حاصل خصوصی درجہ دفعہ 370 کو نہ چھیڑا جائے، غلام نبی آزاد
اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس پارٹی کے لیڈر اور مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیکر ایک نیا محاذ کھول دیا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت نے چونکہ پہلی مرتبہ غلط بیانی کی ہے، اس لئے انہیں معاف کیا جانا چاہئے تاہم اگر ڈاکٹر جتندر یا ان کے کابینہ ساتھی مستقبل میں ایسے بیانات دہراتے ہیں تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کیلئے مستقبل میں یہ بات انتہائی خطرناک نتائج کی حامل ثابت ہوگی اگر یہ سرکار یا اس میں شامل وزراء دفعہ 370 کے حوالے سے کوئی غلط بات کرتے ہیں، غلام نبی آزاد نے کہا کہ ایسی کوئی بھی صورتحال پیدا ہونے پر بھاجپا سرکار کو اس کا مقابلہ کرنے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا، سابق مرکزی وزیر صحت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ اپنی وزارتی کونسل میں شامل وزراء پر واضح کریں کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کے نتیجے میں خطرناک نتائج بر آمد ہوسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے دوران بھاجپا لیڈران نے ووٹ بٹورنے یا عوام کو گمراہ کرنے کیلئے جس طرح کی بیان بازی کی، اس بیان بازی کا سلسلہ جاری رکھنا بھاجپا حکومت کیلئے مشکلات کا موجب بن جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 387889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش