0
Friday 30 May 2014 21:02

دفعہ 370 جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقہ ہونے کا ثبوت، سید علی گیلانی

دفعہ 370 جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقہ ہونے کا ثبوت، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے دفعہ 370 پر بحث کو لایعنی اور وقت کا زیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ دلی والوں نے منصوبہ بند طریقے سے اس دفعہ کو کھوکھلا بنا دیا ہے تاہم حریت کانفرنس (گ) کے سربراہ نے 370 کو جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقہ ہونے کا ثبوت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس منہ بولتے ثبوت کو ختم کرنے کی کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، علی گیلانی نے ڈاکٹر جتندر سنگھ کے دفعہ 370 پر دئے گئے متنازعہ بیان اور اس پر این سی، پی ڈی پی کے ردّعمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفعہ 370 اگرچہ صرف کاغذوں تک محدود رہ گئی ہے اور دہلی والوں نے وقت وقت پر بھارت نواز کشمیری لیڈروں کی مدد سے اس کو کھوکھلا بنادیا ہے، البتہ بھارتی آئین میں اس دفعہ (370) کا موجود ہونا ہی اس حقیقت کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے کہ کشمیر بھارت کی اترپردیش یا پنجاب جیسی کوئی ریاست نہیں ہے بلکہ یہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اس علاقے کے حتمی اسٹیٹس سے متعلق فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی والے اصل میں اس دفعہ کی بچی کھچی صورت کو ختم کرکے غیر ریاستی باشندوں کو بڑے پیمانے پر یہاں لاکر بسانا چاہتے ہیں اور وہ یہاں کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے اور اسرائیلی طرز پر ہماری زمینوں پر قبضہ کرنے کے ایک خطرناک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں حائل آخری رُکاوٹ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ علی گیلانی نے خبردار کیا کہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کے اس منہ بولتے ثبوت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور ﷲ نے چاہا تو اس کے بعد ہماری جدوجہد آزادی نئے مرحلے میں داخل ہوجائے گی اور پوری قوم بھارتی قبضے کے خلاف ایک فیصلہ کُن لڑائی لڑنے کے لیے ایک جھنڈے کے نیچے جمع ہوجائے گی، حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے دفعہ 370 پر بحث کرانے کی تجویز کو لایعنی اور وقت کا زیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمران بحث کرانا چاہتے ہیں تو انہیں تنازعہ کشمیر کے لٹکائے رکھنے کے فوائد اور نقصانات پر بحث کرانی چاہیے اور انہیں دیکھنا چاہیے کہ کشمیر پر فوجی قبضہ برقرار رکھنے سے بھارتی عوام نے پچھلے 67 سال میں کیا کھویا اور کیا پایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 387669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش