0
Saturday 31 May 2014 16:02
بھارت بلوچستان میں براہ راست ملوث ہے

طالبان لاتوں کے بھوت ہیں، ان کیخلاف کارروائی ضروری ہے، رحمان ملک

حکومت اور ادارے تو مذاکرات کیلئے مخلص ہیں لیکن طالبان کی نیت ٹھیک نہیں
طالبان لاتوں کے بھوت ہیں، ان کیخلاف کارروائی ضروری ہے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کا ذمہ دار ہے، وہ الزام تراشی کے بجائے برابری کی بنیاد پر براہ راست مذاکرات کرے۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ اگر ظالمان نتیجہ خیز مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہوں تو بات چیت کا عمل ضرور ہونا چاہیئے, لیکن وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ حکومت اور ادارے تو مذاکرات کے لئے مخلص ہیں, لیکن طالبان کی نیت ٹھیک نہیں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ طالبان باہر سے ملنے والے چند ٹکوں کے لئے کام کرتے ہیں، یہ عناصر شروع سے ہی پاکستان کے خلاف تھے اور اب بھی ملک دشمن ہی ہیں۔

رحمان ملک نے کہا کہ جو گروپ ظالمان کی اپنی ہی قیادت سے باغی ہو, وہ ہمارے ساتھ بھی مخلص نہیں ہو سکتے، یہ لاتوں کے بھوت ہیں جو باتوں سے نہیں ماننے والے, اس لئے ان کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تمام میگا پراجیکٹ پنجاب میں شروع کرنا سندھ اور کراچی کے ساتھ زیادتی ہے، پیپلز پارٹی کے دور میں ہر بات پر افتخار محمد چوہدری ازخود نوٹس لے کر وزیراعظم تک کو عدالتی کٹھہرے میں کھڑا کر دیتے تھے, لیکن آج موجودہ حکومت کے خلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں براہ راست ملوث ہے، اگر وزیراعظم نواز شریف اپنی جماعت سمیت دیگر سیاسی قیادت سے صلح و مشورہ کرکے بھارت سے بات کریں تو انھیں امید ہے کہ یہ معاملہ حل ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 388068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش