0
Saturday 31 May 2014 21:21

دونوں سیاسی جماعتیں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہیں، رانا ثناءاللہ

طاہرالقادری نے غیر قانونی طریقے سے پیسے بنائے ہیں، تحقیقات کرائینگے
دونوں سیاسی جماعتیں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہیں، رانا ثناءاللہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران اور طاہرالقادری ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، یہ مسترد شدہ چہرے ہیں جو آمریت کی وجہ سے اقتدار میں آتے ہیں، یہ چہرے ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں۔ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے ترقی کی راہیں ایسی اپنائی ہیں کہ سب کو نظر آ رہا ہے کہ ملک ترقی کر رہا ہے، دعا کریں کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان آئیں اور ہم ان کا جن نکالیں، طاہرالقادری نے غیر قانونی طریقے سے پیسے بنائے ہیں، تحقیقات کرائیں گے۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کو سیاسی جماعتوں نے تسلیم کیا ہے، یہ کونسی قوت ہے جو ان کو سبق سکھا رہی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری تو کہیں سے کونسلر بھی منتخب نہیں کرا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی نے ملک بھر سے جتنے امیدوار کھڑے کیے، اگر وہ جیت بھی جاتے تو اکثریت نہ ہوتی، دونوں سیاسی جماعتیں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 388123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش