0
Monday 2 Jun 2014 06:47
حکومت سندھ اور ایم ڈبلیو ایم کے درمیان مذاکرات کامیاب

مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کرنیکا اعلان

مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے دیا جانے والا دھرنا حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا، شرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ گذشتہ روز مجلس وحدت مسلمین کی ریلی کے شرکاء خواتین اور بچوں سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے نمائش چورنگی پر جمع ہوئے، جہاں سے وزیراعلٰی ہاؤس کی جانب ریلی کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور وزیراعلٰی ہاؤس جانے والی تمام سڑکوں کو کنٹینرز لگاکر بند کر دیا گیا تھا۔ ایم اے جناح روڈ اور صدر سے ہوتے ہوئے مظاہرین نے وزیراعلٰی ہاؤس جانے کی کوشش کی، لیکن انہیں شاہین کمپلیکس پر روک لیا گیا، جس پر مظاہرین نے وہیں دھرنا دے دیا۔ رات گئے مجلس وحدت مسلمین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوئے، حکومت کی جانب سے مذاکرات میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، معاون خصوصی وزیراعلٰی سندھ وقار مہدی، کمشنر کراچی شعیب صدیقی اور کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے شرکت کی، جبکہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے علامہ مختار امامی، سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔ حکو متی ارکان کی جانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کے بعد مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد دھرنے کا شرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے اور سڑک پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 388337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش