0
Monday 2 Jun 2014 13:00

فیصل آباد، چین کے تعاون سے بننے والے انڈسٹریل پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

فیصل آباد، چین کے تعاون سے بننے والے انڈسٹریل پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد میں چین کے تعاون سے بننے والے انڈسڑیل پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ چینی کمپنی اس منصوبے میں دو ارب روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ کالی رات چلی گی جو پچھلی حکومت کی داستان تھی، اگلے چار سالوں میں اندھیرے ہمیشہ کے لیے مٹ جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور موجودہ حکومت کی محنت کا نتیجہ ہے کہ چین پاکستان میں کوئلے، ہوا، شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ لگا رہا ہے جس سے پاکستان کی صنعتوں کو ملنے والی بجلی سے پیدوار میں اضافہ ہو گا اور روزگار کی فراوانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں انڈسٹریل پارک میں دو ارب روپے کی سرمایہ کاری صنعتی ترقی کا خواب عملی تصویر کا روپ دھارے گی۔

خبر کا کوڈ : 388421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش