0
Wednesday 4 Jun 2014 15:23

بعض حکومتی وزراء ڈاکٹر طاہر القادری کے پاکستان آنے کے اعلان سے ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، قاضی فیض الاسلام

بعض حکومتی وزراء ڈاکٹر طاہر القادری کے پاکستان آنے کے اعلان سے ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، قاضی فیض الاسلام


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام نے پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر رائو محمد عارف رضوی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے وہ آرٹیکلز جو عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں کو معطل کرنے والے حکمرانوں پر آرٹیکل 6کا اطلاق ہونا چاہیے۔ حکومت کے بعض وزراء ڈاکٹر طاہر القادری کے پاکستان آنے کے اعلان سے ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ ٹی وی چینلز پر آنے والے حکومتی وزراء کے چہروں کی زردی عوام نے دیکھ لی ہے۔ موجودہ حکومت نے جمہور کا مینڈیٹ چرایا ہوا ہے اس لئے ڈاکو ہلکی سی آہٹ سے بھی خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے جعلی جمہوریت کا پول کھول دیا ہے۔ حکمرانوں کی نیندیں اس لئے حرام ہیں کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ویثرن، ایجنڈے اور صلاحیت سے خوفزدہ ہیں۔ حکومت کی اب تک کی کارکردگی ان کو گھر بھیجنے کیلئے کافی ہے۔ ایک سال میں پارلیمنٹ نے ایک قانون سازی نہیں کی جس سے حکمرانوں کی ترجیحات واضح ہو جاتی ہیں۔

قاضی فیض نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جو 10نکاتی ایجنڈا دیا ہے وہ قوم کے دل کی آواز ہے۔ ان کے وطن واپس آنے سے قبل مزید سیاسی جماعتیں10نکاتی ایجنڈا کی حمایت کا اعلان کر چکی ہوں گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی ملک میں حقیقی جمہوریت کی طرف فیصلہ کن قدم ہو گا۔ رواں سال کے اختتام سے پہلے سبز انقلاب پاکستان کا مقدر ہو گا۔ ہر طبقہ ہائے زندگی سے عوام کی بڑی تعداد ڈاکٹر طاہر القادری کی جماعت انقلاب میں شامل ہونے کیلئے رجسٹریشن کے عمل سے گزر رہی ہے اب خوشحالی اورغریب عوام کے درمیان فاصلے ختم ہونے والے ہیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری خطے میں پاکستان کے وقار کو بحال بھی کریں گے اور وطن عزیز کو دائمی عروج بھی ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 389065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش