1
Sunday 8 Jun 2014 14:20

پشاور، پولیس مقابلے میں ۲ مبینہ ٹارگیٹ کلرز ہلاک

پشاور، پولیس مقابلے میں ۲ مبینہ ٹارگیٹ کلرز ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے متنی میں آج اتوار کے روز پولیس نے ایک مقابلے میں دو مبینہ ٹارگیٹ کلرز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے پولیس پر فائرنگ کی، لیکن جوابی کارروائی میں دونوں مینہ ٹارگیٹ کلرز موقع پر ہی ہلاک، جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ اس دوران پولیس نے حملہ آوروں کے قبضے سے دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں ٹارگیٹ کلرز سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ پولیس نے متنی کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے ۴ مشتہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 390235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش