0
Monday 9 Jun 2014 19:40

شمالی وزیرستان میں خود کش حملہ، ۳ سیکورٹی اہلکار جاں بحق

شمالی وزیرستان میں خود کش حملہ، ۳ سیکورٹی اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں ایک چیک پوسٹ کے قریب مبینہ خود کش حملے میں ۳ فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار مرکزی دتا خیل روڈ پر بویا چیک پوسٹ کے قریب ایک چھوٹی چیک پوسٹ بنا رہے تھے جب مبینہ خود کش حملہ آور نے اپنی گاڑی ان سے ٹکرادی۔ حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ دتا خیل روڈ بھی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 390577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش