0
Tuesday 10 Jun 2014 15:29

سانحہ تفتان اور سانحہ کراچی کے خلاف شیعہ علماء کونسل کا نیشنل ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ

سانحہ تفتان اور سانحہ کراچی کے خلاف شیعہ علماء کونسل کا نیشنل ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ملیر زون کی جانب سےسانحہ تفتان و کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی حسین آباد امام بارگاہ سے نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی، جنرل سیکریٹری علامہ فیاض مطہری کے علاوہ دیگر شیعہ و اہلسنت علماء نےخطاب کیا اور شہدائے تفتان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ سانحہ تفتان حکمرانوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی ہر گلی میں شیعوں کو مارا جا رہا ہے اور حکمران بے حسی کی نیند سو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 390799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش